وفاقی وزیر احسن اقبال کا ’’عمران خان‘‘ سے متعلق جاوید لطیف کو اہم مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھی ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو اہم مشورہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جاوید لطیف میرے ساتھی ہیں، ان سے ادب سے کہوں گا کہ اگر عمران خان مذہب کارڈ کھیل رہا ہے تو ہمیں اس کی وکٹ پر نہیں کھیلنا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، ہمیں اس کا سیاست سے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میرے جسم میں نفرت کی گولی موجود ہے، یہ گولی مخالفین کو نیچا دکھانے کیلئے مذہبی کارڈ کے استعمال سے روکتی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، سیاسی جماعتوں کے لیے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔