نوجوان تیار ہوجائیں کپتان جلد کال دینے والا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوان تیار ہوجائیں کپتان جلد کال دینے والا ہے، پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہوگا، فیصلے بند کمروں کی بجائے عوام کو کرنے دیے جائیں۔ دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا تھا یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، یہ سب ڈوب رہے ہیں اس لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
معاشی حالات خراب ہونے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، سیاسی استحکام تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جانا ہوگا، اب فیصلے بند کمروں کی بجائے عوام کو کرنے دیے جائیں، نوجوان تیار ہوجائیں کپتان کال دینے والا ہے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء پرویزخٹک نے وزیرخزانہ کے پی اور ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، عمران خان حکومت نہیں چلا سکتا، ہم آئیں گے تو ملک میں خوشحالی اور ترقی ہوگی، ان تجربہ کاروں سے پوچھتا ہوں کہ حکومت چلانے کیلئے پالیسی ہوتی ہے، لیکن یہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے،11جماعتیں ہیں سب نے دکانیں کھولی ہوئی ہیں،انہوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ شرمناک ہے، اب ان تجربہ کاروں نے ملک کے ساتھ جو ظلم کیا ہے، اس پر آواز بھی نہیں اٹھا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ میڈیا کی آواز بند کریں گے تو پھر کل کو کیا ہوگا؟عمران خان دوتہائی اکثریت کے ساتھ آئے گا،پھر ان کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی، ہم سیاسی لوگ ہیں ہم سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ہمارے استعفے منظور کیے جائیں اسمبلی میں کوئی واپس نہیں جائے گا،یہ لوگ جتنی سختی کریں گے عوام اتنی ہی زیادہ اٹھے گی۔

WhatsApp
Get Alert