مسلم لیگ ن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور عدالتوں پر حملہ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جھوٹ پوری قوم دیکھ چکی ہے اور مریم نواز کو پتہ نہیں کہ ان کا دادا غریب گھرانے سے تھا یا ارب پتی سرمایہ کار تھے۔
انکا کہنا تھا کہ بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی۔تعصب سے بھری جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور بھکاریوں کے اس ٹولے کو قوم مزید برداشت نہیں کرے گی۔عدالتوں سے مفرور لوگ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں دین اسلام سے متعلق خطاب کیا اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے۔ قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے ؟عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت،تعلیم،معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو غیر معمولی افراط زر کا سامنا ہے اور پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں…

3 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق…

8 mins ago

خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی…

14 mins ago

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

12 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

12 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

12 hours ago