بلاول بھٹو کی وزیراعظم کی تقریر کے بعد پریس کانفرنس ، اسرائیل کیساتھ تعلقات سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا
اقوام متحدہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کی ،بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ اسرائیل کیلئے جانی والی ٹرپ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ، پاکستان اس قسم کے کسی معاملے سے الگ رہے گا .
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بین الاقوامی صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے، بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے آنے والی تباہی کے بعد عالمی برادری کا ریسکیو کے کاموں میں آگے آنا کافی حوصلہ افزاء ہے. جس کے لیے ہم انکے شکر گزار ہیں ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں شدید سیلاب آیا ہے
جس سےہونے والی تباہی کا سکیل اتنا بڑا ہے کہ ہمیں سپورٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے.سزائیں مکمل کرنیوالے20 غیر ملکی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ, سفارشات تیاراسرائیل جانے والے ایک وفد کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے پہلے ہی اس پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے کہ اسرائیل جانے والے کسی قسم کے ٹرپ سے پاکستان کا سرکاری طور پر کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ کسی این جی او کا ذاتی حیثیت میں فعل تو ہو سکتا ہے مگر جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، پاکستان اس قسم کے کسی معاملے سے الگ رہے گا.
..