اسحاق ڈار کا جادو کی چھڑی گھمانا۔۔۔ پاکستانی روپے کو مزیدتگڑا بنا گیا،؟ ڈالرکو منہ کی کھانا پڑی

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔