اتوار یا پیر تک لانگ مارچ کا اعلان ہو جائے گا

پشاور(قدرت روزنامہ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر وزیراعظم ملاقات کے لیے مکمل ایجنڈا بتائیں تو پھر بات ہو سکتی ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اتوار یا پیر تک لانگ مارچ کا اعلان ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا ،ہمیں خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے ،جو بھی مذاکرات ہوں وہ آئین پاکستان کی حدود میں ہوں۔ملکی مسائل پر وفاقی حکومت کی کوئی توجہ نہیں ،صرف ذاتی مفاد کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام کا رجحان عمران خان کی طرف بڑھ گیا ہے کیونکہ عمران خان عوام کے دل کی بات کر رہا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے فوری الیکشن کرائے جائیں۔ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، اگر وزیراعظم ملاقات کے لیے مکمل ایجنڈا بتائیں تو پھر بات ہو سکتی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان یا اس کے کسی نمائندے سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں بیک ڈور رابطوں کے بارے میں واضح کر دیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی جس کا مقصد ملک کو بچانا تھا۔ عام انتخابات آئندہ سال ہی ہوں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے رابطے میں رہتا ہوں۔ عمران خان یا اس کے کسی نمائندے سے خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔جبکہ نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی کی دو نشستوں پر لیگی رہنمائوں کی شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف ، پنجاب کے صدر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے مکمل تفصیلات طلب کرلیں ۔ لیگی ذرائع کے مطابق اگر ڈاکٹر شذرہ منصب کی بھرپور مہم چلائی جاتی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی ہوتی۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

4 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

5 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

5 hours ago