کنگنا رناوت نے دیوالی پر کس بات کا اعتراف کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ انڈسٹری سے اپنے دوستوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دلچسپ انداز میں اپنے ساتھ بالی ووڈ اداکاروں کے سامنے ایک بات کا اعتراف کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک میم شیئر کی ہے، جس میں یہ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ ’ان تمام لوگوں کو جنہیں میں نے اس سال دکھ پہنچایا، وہ دراصل اس کے حقدار تھے‘۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’اب جب کہ سال ختم ہو رہا ہے تو میں اپنے بالی ووڈ دوستوں کی طرح کچھ ایسا ہی اعتراف کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے اس سے قبل دیوالی کے موقع پر مداحوں کو اپنے گھر میں نئے تعمیر شدہ مندر کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا تھا۔