وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ان کے ساتھ اعلیٰ حکام کا وفد بھی موجود ہے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا چینی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے…

1 min ago

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے…

2 mins ago

(ن)لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

پشاور (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی…

5 mins ago

گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار…

8 mins ago

اسپیکر بلوچستان کی جانب سے سانحہ 9مئی ملک کیخلاف سازش قرار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے سانحہ 9مئی کو ملک کے خلاف گھناﺅنی سازش…

10 mins ago

پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین اے پی سی کا امیدوار کون ہوگا؟ بانی تحریک انصاف نے حتمی منظوری دیدی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم…

30 mins ago