بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ کو اساتذہ کی 46 ہزار سے زائد اسامیوں کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، امیدواروں کے ٹیسٹ 6 ڈویژنز کی سطح پر آئندہ ماہ کے وسط میں لئے جانے کا امکان ہے ۔وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی ایس ٹی اور جےای ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لئے ملنے والی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈویژن کی سطح پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ہر سینٹرز کی روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے۔ ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا معاملہ ہو کہ امیدواروں کو یہ محسوس ہو کہ اس کو کھلے اور صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ دینے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ٹیسٹ کا انعقاد ڈویژن کی سطح پر ہوگا، وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے بتایا کہ ٹیسٹ دو مراحل میں لئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ای ایس ٹی کے ٹسٹ منعقد ہوں گے ٹیسٹ کا انعقاد ماہ اگست کے دوسری ہفتہ میں متوقع ہیں۔ ہر امیدوار کی انفرادی جوابی شیٹ ہوگی، جس پر اس کی تصویر اور مکمل معلومات پہلے سے ہی درج کی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے بعد امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر جاکر اپنی جوابی شیٹ اور جواب ازخود بھی چیک کرسکے گا۔

Recent Posts

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

42 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

58 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

1 hour ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

1 hour ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

2 hours ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

2 hours ago