سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بابر اعظم نے کیا پیغام جاری کر دیا؟

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیغام جاری کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ کبھی نہیں مت کہنا۔
بابر اعظم نے اپنے پیغام میں ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔


بابر اعظم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔کپتان کے اس پیغام پر کمنٹ سیکشن میں مداح پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔