سارہ اور فلک مداحوں کو کونسا سرپرائز دینے والے ہیں؟مداحوں کیلئے زبردست خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں۔گزشتہ روز سارہ خان کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ کی آخری قسط نشر کی گئی تھی جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔اس موقع پر سارہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر
خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔سارہ خان نے کہا کہ ’وہ بہت خوش ہیں کہ اُن کے ڈرامہ کا اختتام بہت اچھا ہوا اور تمام مداحوں کو پسند آیا۔‘اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری اور فلک کی طرف سے ہماری شادی کی پہلی سالگرہ پر ہمارے مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دینے کے لیے بہت پُرجوش ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ آپ بھی خوش ہوں گے۔‘خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے جس کا اعلان اُنہوں نے گزشتہ ماہ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا تھا۔واضح رہے کہ سارہ خان کو اُن کے کردار زہرہ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت مل رہی ہے، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago