سعودی عرب میں المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ریاض کے مغرب میں المھدیہ محلے میں ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے پر سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔ شہری محمد السبیعی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے مشاعل،

منیرہ، منی، عبد الالہ اور عبد اللہ حادثہ میں چل بسے۔ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت نے ملک بھر کو سوگوار کردیا۔ سب سے چھوٹے عبد اللہ کی عمر دو ماہ تھی۔متوفی کے ایک رشتہ دار فہد نقا السبیعی نے بتایا کہ حادثہ سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ خاندان کچھ رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا۔ حادثہ کی وجہ سڑک کی بے ترتیبی اور فٹ پاتھ کی کمی تھی۔فہد نقا نے بتایا کہ محمد السبیعی کے دو بھائی ہیں، اور وہ رانیہ گورنری میں اپنے والد کی وفات کے بعد ایک یتیم گھرانے میں پلے بڑھے۔ وہ اپنی ملازمت کی وجہ سے ریاض چلے گئے۔ السبیعی لوگوں کی مدد کرنے والا اور پیار کرنے والا تھا۔ رانیہ گورنریٹ کے تمام لوگ اس دردناک حادثے پر مرحوم اور اس کے اہل خانہ سے والہانہ محبت کے باعث غمزدہ ہیں۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے اس خاندانوں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بھی کیں۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ الراجی مسجد میں ہوئی اور ان کی تدفین النسیم قبرستان میں کی گئی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

33 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

40 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

42 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

57 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago