فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب، شائقین ڈانسر نورا فتیحی کو تلاش کرتے رہے

دو حہ(قدرت روزنامہ)فٹ بال کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ ڈانسر نورا فتیحی کا انتظار کرتے رہے اور ان کا انتظار رائیگاں گیا۔گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مراکشی نڑاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی بھی ورلڈ کپ کی

افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی۔نورا فتیحی نے فٹ بال کپ کے آفیشل ترانے میں بھی دیگر عرب ڈانسرز و گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کی تھی اور امکان تھا کہ وہ اسی گانے پر افتتاحی تقریب میں بھی پرفارمنس کریں گی۔نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس کی تصدیق فیفا عہدیداروں نے بھی کی تھی مگر 20 نومبر کو نورا فتیحی کو نہ دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی۔افتتاحی تقریب میں نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس نہ دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ عرب بولی وڈ ڈانسر کہاں ہے؟درجنوں شائقین نے لکھا کہ انہوں نے سنا اور پڑھا تھا کہ نورا فتیحی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی مگر وہ انہیں نظر نہیں آئیں؟لوگوں نے سوال کیا کہ نورا فتیحی کہاں ہے؟ کیا انہوں نے فٹ بال کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کی یا نہیں؟۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

1 min ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

18 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

19 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

23 mins ago

محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر…

26 mins ago

اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا…

30 mins ago