وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی آج بھی خان صاحب زخمی ہیں لیکن اس کے باجود دھرنے دینگے،قاسم خان سوری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم سب پر غداری سمیت توہین رسالت کے کیسز دائر کئے گئے جب کوئی کرپشن کے کیسز سامنے نہیں لاسکے تو مائنس ون کا فارمولہ اپنایا گیا،وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی آج بھی خان صاحب زخمی ہیں لیکن اس کے باجود دھرنے دینگے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو حقیقی آزادی مارچ کے لئے قافلے کی روانہ سے قبل میڈیا سے بات چیت کر تے کہی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مین لیڈر شپ سمیت اعظم سواتی پر ظلم کیا گیاہم سب پر غداری سمیت توہین رسالت کے کیسز دائر کئے گئے جب کوئی کرپشن کے کیسز سامنے نہیں لاسکے تو مائنس ون کا فارمولہ اپنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا 9 سیٹوں میں سے 8 عمران خان جیت گئے وزیر آباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی آج بھی خان صاحب زخمی ہیں لیکن اس کے باجود دھرنے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر سے کارکنان کوئٹہ قافلے میں شرکت کررہے ہیں عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بجلی گیس ناپید اور غریب عوام کو آٹا بھی میسر نہیںہے ۔ انہوں نے کہاکہ غلام بنادیاگیا میں نے سائفر خود دیکھا ہے۔قاسم سوری نے کہاکہ سابق آرمی چیف خود نیشنل سیکورٹی کانفرنس میں سائفر کو سچ قرار دیاتھا۔