سعودی عرب کے پرسنل وزٹ ویزہ کیلئے نیا طریقہ کار متعارف

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پرسنل وزٹ ویزہ کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے پرسنل وزٹ ویزے کے حصول کے نئے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پرسنل وزٹ ویزے پر اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے آنے کی سہولت دی گئی ہے، اس ویزہ پر مملکت کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کے ساتھ مملکت میں موجود مذہبی اور تاریخی مقامات کی زیارت کے ساتھ ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جاسکے گا، اس کے لیے ویزا پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa پر تمام طریقہ کار مکمل کیا جائے گا، اس ویزا کے تحت سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں، پرسنل وزٹ ویزے کی درخواست ’الزیارۃ‘ دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی، اس مقصد کے لیے درخواست پلیٹ فارم پر ’خدمت الافراد‘ کے ذریعے دی جا سکے گی، النفاذ الوطنی پلیٹ فارم کے ذریعے اس کا اندراج ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے جمع کرانا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی، اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی، وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی ادائیگی خود کرسکتا ہے، جس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے، سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ امور سر انجام پائیں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کرکے ایئرپورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کسی بھی راستے سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزے کی جمع کردہ درخواستوں کے بارے میں استفسارات ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے کیے جاسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے’استعلام‘ کا آپشن منتخب کیا جائے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

11 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

11 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

11 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

13 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

13 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

13 hours ago