اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر عمران خان کا ردِعمل


لاہور(قدرت روزنامہ) سینیٹر اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں کوئٹہ لے جانے پر عمران خان نے ردِعمل دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے،وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس کی تکلیف کے بعد صبح سویرے پمز منتقل کیا گیا،کوئٹہ پولیس نے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کئے بغیرسینیٹر کو ہسپتال سے ڈسچارج کرا کر گرفتار کر لیا،پولیس انکی جان خطرے میں ڈال کر لے گئی۔
سابق وزیر اعظم نے اعظم سواتی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے آمادہ نہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہسپتال سے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیے بغیر یا ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر کے کوئٹہ لے جایا گیا۔
شرمناک ہے کہ حکومت کس طرح بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور قانون کے مطابق عمل کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹ کیس میں بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا،بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی کو کوئٹہ لے گئی۔ اعظم سواتی کو کچلاک جیل میں رکھا جائے گا،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پراعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا۔
جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے لیے ایف آئی اے کی درخواست منظور کی۔اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ اور اداروں کے خلاف بیان بازی کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کی درخواست پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago