مکہ مکرمہ میں جبلِ نُور کو قرآنی آیات سے منور کردیا گیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ میں جبلِ نُور کو قرآنی آیات سے منور کردیا گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر مکہ مکرمہ میں جبل نور جسے کوہ حرا بھی کہا جاتا ہے جہاں موجود غار حرا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی، اسی جبل نور پر ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا جس میں جبل نور پر قرآنی آیات کو روشن کیا گیا، یہ منظر پہاڑ کے دامن میں حرا کلچرل کالونی پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح قریب آنے پر دیکھنے کو ملا۔
بتایا گیا ہے کہ رائل کمیشن برائے مقدس شہر مکہ و مقدس مقامات کی زیر نگرانی حرا کلچرل کالونی ایک ثقافتی اور سیاحتی مقام ہے، 67 ہزار مربع میٹر سے زائد کے رقبے پر قائم یہ منصوبہ جبل نور اور اس پر موجود غار حرا کی تاریخی اہمیت اجاگر کرتا ہے اور یہاں آنے والے زائرین کے علم اور ثفاتی تجربے میں اضافے کا باعث بنتا ہے، اس منصوبے میں زائر مرکز، قرآن پاک کا عجائب گھر، وحی گیلری اور غار میں چڑھنے کا ایک راستہ موجود ہے، یہ اشیا زائر کے مذہبی اور ثقافتی علم کو بڑھا کر اس کی روح کی تسکین کا باعث بنتی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جبل نور اور اس میں موجود غار حرا مسجد حرام سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ اپنی چٹانی شکل کی وجہ سے ممتاز ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی وحی ملنے کا اعزاز حاصل ہوا، جبل نور اور غار حرا گریٹ سٹریم روڈ کے ذریعے طائف کی طرف جانے والے زائرین کو دکھائی دیتا ہے۔ مکہ ہسٹری سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدحاس نے کہا کہ جبل النور مسلمانوں کے لیے عام طور پر ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور یہ مکہ مکرمہ کے اہم ترین تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک ہے، پوری تاریخ میں اسے کوہ حرا کہا جاتا تھا لیکن اس کا نام جبل النور رکھا گیا ہے، جو چیز مکہ مکرمہ کو دنیا کے باقی شہروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک کھلا میوزیم ہے، اس کے تمام پہاڑ، وادیاں، چٹانیں اور قبرستان ایک منفرد تاریخ کی نمائندگی کرتے ہیں، جو پیغمبر ﷺ اور ان کے معزز صحابہ کی لازوال داستانیں سناتے ہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

6 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago