سستا اور آسان، عمرہ ویزا کے نئے طریقہ کا اعلان کردیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج و عمرہ نے سستے اور آسان طریقہ کار پر مبنی عمرہ ویزا کے نئے طریقہ کا اعلان کردیا۔ یہ نیا طریقہ پرسنل وزٹ ویزا کا ہے۔ اس طریقہ کے تحت تمام سعودی شہریوں کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دیں ۔ اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پرسنل وزٹ ویزاکے ذریعے فراہم کردہ فوائد کی وضاحت کی، یہ ویزا شہریوں کو اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دینے کے قابل بناتا ہے۔اس ویزا کے فوائد کو دیکھیں تو اس میں ایک ہی وقت میں کئی مہمانوں کے لئے ایک سے زیادہ درخواستیں جمع کرانا، کئی مرتبہ یا ایک مرتبہ سعودیہ میں داخل ہونا، عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے ساتھ، مسجد نبوی ۖ، مذہبی مقامات اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنا اور ساتھ ہی اسی ویزا پر سعودی عرب کے کسی بھی علاقے کی سیر کرنا جیسی سہولیات شامل ہیں۔ ایک ہی سفر کیلئے اس پرسنل وزٹ ویزا کی معیاد 90 دن ہے۔ ملٹی انٹری ویزا کی معیاد 365 دن ہے اور اس میں قیام کی مدت 90 دن ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اس سے قبل پرسنل وزٹ ویزاحاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کیا تھا جو زائرین کو مملکت کی سرزمین میں داخل ہونے کے قابل بناتا ہے تاکہ وہ اپنے ایسے دوستوں یا جاننے والوں سے ملاقات کر سکیں جو سعودی شہری ہیں۔ اس سفر میں مملکت کے علاقوں کا دورہ کرنا، عمرہ ادا کرنا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مذہبی تاریخی مقامات کا دورہ کرنا اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کرنا شامل ہے۔

Recent Posts

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

26 mins ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

43 mins ago

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

1 hour ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

1 hour ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

1 hour ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

1 hour ago