ڈیم فنڈ محفوظ ہے،اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ۔ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے،اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔پیر کو سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ فنڈز کےبارے ان سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ پاکستان تو کیا پوری دنیا کو پانی اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا جنرل ر قمر باجوہ سے ملاقات روایتی تھی،سابق آرمی چیف کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صرف آپکی خدمات پر سراہنے کےلیے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔اگر جج میں یہ تین خصوصیات ہوں گی تو وہ کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا۔