میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے والی لڑکی کی نئے ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
کراچی (قدرت روزنامہ)’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر رقص کرنے والی لڑکی کی نئے ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔حال ہی میں معروف پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر مغربی لباس زیب تن کیے ڈانس کر رہی ہیں۔
اس سے قبل دو لڑکوں کی میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ویڈیو میں دو لڑکوں کو شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے ہٹ ٹریک ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔