سُپر اسٹار سلمان خان نے بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں بھائی جان کے نام سے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس طرح شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیرئیر کی ابتداء سے ہی انہیں شہرت حاصل ہوگئی تھی مگر ان کے شہرت یافتہ اور کامیاب ساتھی اداکاروں کو بےحد آسانی سے فلموں سے نکالا جارہا تھا اور ان کی جگہ کسی اور ہیرو کو سائن کیا جارہا تھا۔
سلمان خان نے بتایا کہ یہ دیکھ کر احساس ہوا کہ انہیں ہر فلم میں بہترین اداکاری کرنا ہوگی ورنہ ان کی کامیابی بھی مستقل نہیں رہے گی۔

کسی کا بھائی کسی کی جان کے اداکار کا کہنا تھا کہ بس تب سے ہی میں نے سخت محنت شروع کر دی اور آج تک اپنی ہر فلم کیلئے سخت محنت کرتا ہوں۔
سلمان کے مطابق کامیابی کا ‘فنڈا’ یہ ہے کہ اگر کوئی کامیاب نہیں ہوتا تو اسے محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر کوئی کامیاب ہوتا ہے تو اسے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کامیابی کا راز یہ ہے کہ سخت محنت کا سلسلہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی رُکنا نہیں چاہیے۔ سلمان خان نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت مانتے ہیں ایک وقت تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش 10 لاکھ روپے کمانا تھی اور آج وہ اس سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا اس فلم میں انہوں نے سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی ایکشن کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے، فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

7 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

18 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

2 hours ago