پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے: شاہ محمود قریشی


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے آگئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35 روپے کا اضافہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کب تک ان کی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے، کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے۔