عمر بٹ سے علیحدگی؛ جنت مرزا کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا عمر بٹ سے علیحدگی کے بعد انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔
انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا۔جنت مرزا نے کہا کہ میں نے عمر کے رویے میں تبدیلیاں دیکھی تھیں لیکن میں نے انہیں نظر انداز کیا کیونکہ میں یہ نہیں مان سکتی تھی کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکہ دے گا۔
ٹک ٹاکر نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے کسی کی بات نہیں مانی لیکن اب میں اپنے جذبات کو اور اس پریشانی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی۔دوسری جانب ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللّٰہ اسے نصیب کرے۔