لیپ ٹاپ تقسیم میں کرپشن ثابت ہوگئی،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا حکم جاری کردیا

بہاول پور(قدرت روزنامہ)سابق پرنسپل ایس ای کالج کیخلاف کرپشن ثابت 2015 ء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء و طالبات سے غیر قانونی رقم کی وصولی کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن کی رقم میں 2 فیصد بطور سزا کاٹنے کے احکامات جاری کردیئے ۔تفصیل کے مطابق شہری کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج کے سابق پرنسپل حاجی ولی محمد ،اسسٹنٹ پروفیسر زاہد اختر شعبہ میتھ اور اسسٹنٹ پروفیسر شاہد حسین شعبہ شماریات
نے 2015 ء کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء و طالبات سے غیر قانونی رقم وصول کی جس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر مذکورہ سابق پرنسپل اور پروفیسرز کیخلاف پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت تحقیقات کا حکم دیا مگر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب مبینہ طور معاملے کو دبا دیا گیا ۔پاکستان سٹیزن پورٹل کی جانب سے سخت ایکشن لینے پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں حاجی ولی محمد سابق پرنسپل کو قصوروار قراردیتے ہوئے بطور سزا اسکی کل پنشن کا 2 فیصد کاٹنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ز زاہد اختر اور شاہد حسین کیخلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago