انتہائی اہم ملاقات، رمیز راجہ نے بابر اعظم کو کھلی چھوٹ دیدی ، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ رمیز راجہ نے گزشتہ روز چھ سے آٹھ گھنٹے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں گزارے۔رمیز راجہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم اور کپتان بابر اعظم سے ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم ملاقات بھی کی۔ ملاقاتوں میں قومی ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیم چوائس کیلئے اوپن ہینڈ دے دیا۔

رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھٹی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نتائج چاہئیں، اپنی مرضی کی ٹیم بناو، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو، کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔رمیز راجہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کئے جانے پر بابر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔ رمیز راجہ نے صوبائی کوچز اور عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔