مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں، شہباز گل
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ پہلے انصاف ہو گا پھر الیکشن ہو گا، وہ کہتی ہیں میرے والد کو چور کہا گیا اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے، وہ خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر بی بی نے پہلے فیصلہ سنا دیا، مجھے سزا اس وجہ سے دی جارہی ہے کیونکہ میں مڈل کلاس سے ہوں، میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے۔