پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: اہم ترین ملک نے عائد پابندی ختم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ترکی جانے کے خواہش مند افراد کو وہاں پہنچ کر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔
ہم نیوز کے مطابق ترکی نے پاکستان سے جانے والے مسافروں پر قرنطینہ کی عائد پابندی ختم کردی ہے۔اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ والوں کے لیے عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان سے جانے والے ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہو گا جنہوں نے 14 روز قبل کورونا ویکسینیشن کرائی ہو گی۔
واضح رہے کہ مشرقی وسطی کی اہم ریاست بحرین نے بھی پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے تحت بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا۔
بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان،بھارت ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

10 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

10 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

10 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

12 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

12 hours ago