’اگر میں نے خود کشی کی تو ذمہ دار۔۔۔‘ بھارتی اداکارہ کی پوسٹ سے مداح پریشان

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہندی، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پائل گھوش نے انسٹاگرام پر مبینہ خودکشی نوٹ شیئر کیا ہے جس پر ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

2020 میں معروف بالی وڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیاپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش نے ایک نامکمل خودکشی نوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا۔

اس نوٹ میں لکھا ہے کہ ’میں پائل گھوش ہوں، اگر میں خودکشی کے نتیجے میں مر جاؤں یا مجھے ہارٹ اٹیک ہوجائے تو جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے ان میں۔۔۔‘

اس نامکمل نوٹ نے پائل کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی بھرمار کردی۔کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضرورت پڑے تو ماہر نفسیات کی مدد بھی لیں۔صارفین کے سوالات پر پائل گھوش نے کوئی جواب نہیں دیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ نوٹ انہوں نے کیوں لکھا ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں پائل گھوش نے معروف بالی وڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیاپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم انوراگ نے انہیں بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago