ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ۔سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی۔ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی۔ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے،ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم کو عزت، معاشی ترقی اور سہولت دی۔نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا۔ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں نظام انصاف کے سر پھاڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تنظیمی دورے پر پھول نگر پہنچیں، مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، رانا اقبال، ڈویژنل صدر شیخ وسیم شریک ہوئے،اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago