لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردِ عمل ظاہر کیا ہے . سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے .
تحریکِ انصاف کے رہنما نے لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہوئی . فواد چوہدری نے لکھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا .
یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ہائیکورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں تمام پولیس آفیسرز جنہوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2023
انہوں نے لکھا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابلِ معافی ہے .
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمام پولیس افسران جو غیر قانونی آپریشن اور تشدد میں ملوث ہوئے، ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں .