مستقبل میں بھی افغان امن کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس آئی

کابل(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی افغان امن کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان کے اہم نمائندوں سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے معاملے پر ، افغانستان میں امن و امان اور پاک افغان سرحد پر آمدو رفت کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے
سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ جب آج صبح کابل پہنچے تو ان کی صحافیوں سے بات چیت ہوئی۔

WhatsApp
Get Alert