روپیہ گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 283 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283.58 روپے پر بند ہوا تھا ۔