بابر اعوان نے قانونی کارروائی کیلئے سپیکر سے عدالتی فیصلے کیخلاف قرارداد کی مصدقہ کاپی مانگ لی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی منظوری کے معاملے پر بابر اعوان نے قانونی کارروائی کیلئے سپیکر سے تفصیلات مانگ لیں۔
بابر اعوان کے چیمبر سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو لکھے گئے خط میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق منظور شدہ قرارداد کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے۔
خط میں لکھا ہے کہ اجلاس میں موجود ارکان قومی اسمبلی کے نام اور حلقوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، قرار داد سے متعلق آرڈر آف دی ڈے کی کاپی فراہم کی جائے، قرارداد پر تقریر کرنے والے ارکان اسمبلی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔