میری شادی والدہ کی پسند کی تھی۔۔ ان مشہور سیاست دانوں کی شادی شدہ زندگی کیسے گزری؟ جانیں ان کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اکثر سیاست دان ٹی وی پروگرام میں لڑت جھگڑتے نظر آتے ہیں کچھ ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں تو کوئی افہام و تفہیم سے بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ ان سیاست دانوں کی سیاسی زندگی ہے۔ اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ان مشہورسیاست دانوں نے اپنی نجی زندگی کو سنبھالا اور ان کی اہلیہ نے کس طرح انہیں سپورٹ کیا اور اپنے گھر کو بچایا۔نواز شریف اور کلثوم نواز:نواز شریف پاکستان کی ان شخصیت میں شامل ہیں جن کی زندگی میں بے شمار اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ چاہے سیاسی طور پر یوں یا نجی طور پر۔ لیکن اہلیہ کلثوم نواز نے ہمیشہ شوہر کو سمجھا اور ایک بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیا تھا۔شروعات میں نواز شریف کو کافی مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے اپنی قسمت اداکاری، کرکٹ ہر جگہ آمائی مگر وہ ایک اچھے سیاست دان ہی بنے، لیکن اس کے لیے بھی کافی وقت لگا تھا، مشکل وقت میں دونوں میاں بیوی ایک ساتھ تھے۔جوانی کے دور میں نواز شریف مشہور گلوکارہ طاہرہ سید کو پسند کیا کرتے تھے،
وہ طاہرہ سید کو ایک خاص اہمیت دیتے تھے۔ اس سب میں کلثوم نواز کافی پریشان تھیں، کیونکہ ان کی شادی شدہ نزدگی بھی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔ لیکن سمجھداری اور ہمت نے انہیں کامیاب کر دیا تھا۔ وہ اپنے شوہر کو سبھالنے میں کامیاب ہو گئی اور ہر قدم ہر ثابت کیا تھا کہ وہ ایک سمجھدار اور باہمت اہلیہ ہیں۔نواز شریف اور کلثوم نواز کے 4 بچے ہیں، جن میں بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ جبکہ اہلیہ کلثوم نواز کا 2018 میں انتقال ہو گیا تھا۔آصف علی زرداری:آصف علی زرداری اوربے نظیر بھٹو کی شادی ویسے تو والدہ کی خواہش پر ہوئی تھی۔ چونکہ بے نظیر بھٹو اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث ان سب معاملات کو نہیں دیکھتی تھیں، اسی لیے یہ شادی بھی والدہ نصرت بھٹو کی پسند کی تھی۔لیکن بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی شدہ زندگی ایک خوش گوار زندگی تھی، جس میں دونوں میاں بیوی خوش تھے۔ اپنی کتاب دختر مشرق میں بے نظیر نے لکھا تھا کہ جب میں 1986 میں پاکستان آئی تو آنٹی منا اور والدہ نے زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری ملنے کو کہا۔جبکہ آنٹی کا آصف کے حوالے سے بے نظیر سے کہنا تھا کہ “وہ بہت نفیس ہے،
وہ تمہاری ہی عمر کا ہے اور ایک زمیندار خاندان کا فرد ہے۔اس کا خاندان سیاسی خاندان ہے۔”جبکہ انہوں نے کتاب میں لکھا تھا کہ لاہور اور پشاور کے خاندانوں نے بھی شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر وہ تمہارے مزاج کے مطابق نہیں تھے۔ جبکہ محترمہ نے مزید لکھا کہ وہ بہت کچھ کہہ رہی تھیں مگر مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، لیکن آنٹی منا نے ہمت نہیں ہاری اور ایک تقریب میں بے نظیر کی کزن فخری کے ذریعے آصف کو تقریب میں مدعو کر دیا جس کا علم بے نظیر کو نہیں تھا۔ جبکہ بے نظیر نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ آصف علی زرداری نے واپنے والدین کو کہا تھا کہ ” اگر آپ میری شادی کرانا چاہتے ہیں، تو بے نظیر کے لیے کوشش کریں”۔جبکہ اب بھی آصف علی زرداری بے نظیر کے لیے محبت رکھتے ہیں اور انہیں یاد کر کے اشکبار ہو جاتے ہیں۔الطاف حسین:کراچی کی سیاست کا ایک معروف نام الطاف حسین۔ الطاف حسین ویسے تو متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پاکستان بھر میں وہ نائن زیرو کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔الطاف حسین چونکہ طالب علمی کے زمانے ہی سے سیاست میں حصہ لیتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سیاست میں کافی زیادہ متحرک ہیں۔ الطاف حسین فائزہ گبول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، 2001 میں ہونے والی شادی 2007 میں طلاق پر اختتام پزیر ہوئی تھی۔ جبکہ اس شادی سے الطاف حسین کی ایک بیٹی افضاء الطاف ہیں۔ جو کہ لندن ہی میں رہائش پزیر ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا کے مطابق فائزہ گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ الطاف حسین کا رویہ ان کے ساتھ صحیح نہیں تھا۔ جبکہ یہی وجہ طلاق کا باعث بنی تھی۔عمران خان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے، جبکہ اس سے پہلے وہ جمائما اور ریحام خان سے بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے تھے۔جمائما اور عمران خان کا رشتہ اس حد تک مضبوط تھا کہ جمائما عمران خان کی خاطر برطانیہ سے پاکستان آگئی تھیں، جس کی وجہ سے جمائما کے والد بھی کافی ناراض ہوئے تھے۔ جمائما اور عمران کی زندگی ایک خوش گوار زندگی تھی۔مگر سیاسی گندگی نے جمائما کو عمران خان سے راستے جدا کرنے پر مجبور کر دیا تھا، جمائما اور عمران نے سہمتی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ جبکہ جمائما اب بھی عمران کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔جبکہ دوسری اہلیہ ریحام خان جو کہ بی بی سی میں موسم کی خبریں پڑھا کرتی تھیں، وہ پاکستانی میڈیا میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ریحام خان کی عمران خان سے شادی اگرچہ کچھ عرصے ہی چلی مگر ریحام خان نے بھی خان صاحب سے شادی پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں طلاق کے بعد ریحام خان نے عمران خان پر بے شمار الزامات عائد کیے تھے، جنہیں وہ ثابت نہیں کر سکیں ہیں۔ اور اب عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔