پاکستان

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو صبح 9 بجکر 15 منٹ 49سکنڈ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر9 گھنٹے 33منٹ 12سکنڈ ہوگی۔20 اپریل کی شام کو 6بجکر 49منٹ 1سیکنڈ پر سورج غروب ہوگا، جبکہ 7 بجکر 10منٹ3سیکنڈ پر چاند زیر افق چلا جائیگا۔ یہ اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یکم شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رویت کیلئے ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 تا50 منٹ افق پر رہےجبکہ 20اپریل کوپاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21منٹ تک افق پر رہے گا۔

متعلقہ خبریں