دہلی (قدرت روزنامہ)عام آدمی پارٹی کی امیدوار نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں . بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں .
شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے .
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ نئی دہلی کے ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن دہلی کے میئر کے لیے الیکشن 26 اپریل کو ہوئے جس میں شیکھا رائے اور شیلی اوبرائے کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا تاہم شیکھا رائے کی دستبرداری کے بعد شیلی میئر منتخب ہوئیں .
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی اس وقت نئی دہلی کی حکمران جماعت ہے جس کے سربراہ اروند کجریوال اس وقت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں .