ڈالر سستا ہونے کے بعد کرنسی کا کاروبار کرنے والوں نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت بند کردی
فیصل آباد(قدرت روزنامہ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی بڑی کمی ، فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کرنسی کا کاروبار کرنے والوں نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت بند کردی ،عید سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 335روپے میں فروخت رہاتھا ، اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 270سے 260روپے میں خرید و فروخت ہونے لگی، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتہ میں امریکی ڈالر 64 روپے سستا ہوگیا۔
آن لائن کے مطابق گذشتہ ایک سال سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا ،فیصل آباد میں ایک ہفتہ قبل ڈالر 334روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا ۔ عید کی چھٹیوں ختم ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہونے کی امید ہے ، ڈالر کو بلیک میں کاروبار کرنے والے پریشان ہوگئے۔ فیصل آباد کے کچہری بازار اور ریل بازار میں کرنسی کا روبار کرنے والوں نے ڈالر کی لین دین بند کردیاہے ۔