لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی .
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے . ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں .
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی .