پی ٹی آئی پھر ملک دشمنی کر رہی ہے، بلال کیانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دینا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف سازش شروع کردی ہے، مگر جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف سازش بھی جلد ناکام ہوگی۔
قبل ازیں حماد اظہار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی دسمبر میں تجدید ہونی ہے، مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت پاکستان پر انسانی حقوق اور نظامِ حمکرانی کی ذمے داریاں عائد کرتی ہے۔