پی آئی اے نے مزید دو طیارے خرید لیئے ، ایک اسلام آباد پہنچ گیا ، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا نیا ایئربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا . ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 2 طیارے حاصل کئے ہیں، دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں، ایک ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جب کہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا .

عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ 2 سال سے طیارے حاصل نہیں کرسکا، ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا . . .

متعلقہ خبریں