صوابی یونیورسٹی: 56جعلی ڈگریوں، مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)صوابی یونیورسٹی میں 56 جعلی ڈگریوں اور مالی بےضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے . ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، جس پر کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے .

صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی کا کہنا ہے کہ رپورٹ یونیورسٹی کو موصول ہوئی ہے جو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہے . قائم مقام وی سی صوابی یونیورسٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی . . .

Ad
متعلقہ خبریں