فواد چوہدری کا میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے . فواد چوہدری نے کل میڈیا پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری کے دروازے بند کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا .

انہوں نے اپنی اس بات کے اگلے ہی دن میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا . وفاقی وزیر نے کابینہ اجلاس کی کارروائی پر باضابطہ پریس کانفرنس نہیں کی بلکہ روایات سے برخلاف ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان جاری کردیا . گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا . اس اجلاس کی کارروائی سے قبل ہی میڈیا پر پارلیمانی پریس گیلری کے دروازے بند کردیے گئے تھے، جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تھا .

صدر مملکت نے دوران خطاب جب میڈیا کے لیے تعریفی کلمات کہے اور پریس گیلری کی طرف نظر ڈالی تو اسے خالی پایا .

. .

متعلقہ خبریں