پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا تھا، بابر اعظم


ملتان (قدرت روزنامہ)کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ ملتان آ کر بہت اچھا لگا، ہم اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ ہم اپنے مومینٹم کو برقرار رکھیں گے، کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، کھلاڑیوں کو پلان دیا گیا کہ اپنے آپ کو تیار کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ 10 میں ہمارے 3سے 4 کھلاڑی آتے ہیں، میرا گول ہوتا ہے ٹیم جیتے،ہمیشہ پاکستان کا سوچتاہوں، ہمارا کل کے میچ پر فوکس ہے۔ہمارے فزیو نے کھلاڑیوں پر کام کیا ہے، ایشیا کپ کے لیے کافی پرجوش ہوں، ٹاپ10 میں ہمارے 3،4کھلاڑی آتے ہیں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہماری ٹیم جیتے، میں صرف پاکستان کیلئے سوچتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا تھا۔