مسجدوں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ اورہنگو میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ، ڈی ایس پی سمیت قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا . انہوںنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے .

دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں . چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹ میں قائد ایوان محمد اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے . اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات انہوں نے دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی مغفرت اور بلندی درجات اور اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی . . .

متعلقہ خبریں