’کمال ہے یار، بچے بڑے ہوگئے‘ سلمان کی طرف سے عامر خان کی بیٹی کی ستائش


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے عامر خان کی صاحبزادی اِرا خان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کی۔اِرا خان ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے کام کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری پر سلمان خان نے لکھا کہ ’کمال ہے یار، بچے بڑے ہوگئے، بڑے مضبوط ہوگئے ہیں اور بڑے سمجھدار بھی، خدا آپ پر مہربان ہو بیٹا‘۔

اِرا خان نے چند سال پہلے ’اگستو فاؤنڈیشن‘ قائم کی تھی جس کا مقصد ذہنی شہریوں کو صحت سے متعلق مدد فراہم کرنا، ان کو بہتر جسمانی صحت اور اپنی ذات میں موجود صلاحیتوں کو درست انداز میں بروئے کار لانے کو فروغ دینا تھا۔
2021 میں اِرا خان نے اس فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔