بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری، دونوں اوپننگ بلے باز پویلین لوٹ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
بھارتی میزبانی میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میچ آج میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں مدمقابل ہیں۔
بھارتی اوپننگ بلے بازوں کی طرف سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی شراکت داری قائم کی گئی۔ روہت شرما 40 رنز بنا کر رباڈا اور شبمن گل 23 رنز بنا کر ماہاراج کی گیند کا شکار ہوئے۔
میچ سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔