پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
پانچویں مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کولاہور کینٹ کچہری میں جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیراحمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے، جب کہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید زمان پارک مقدمہ میں نامزد ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔
پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔
پولیس کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔