یونس خان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دینے پر غور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے یونس خان نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔
یونس خان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دینے پر غورکیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف محمد حفیظ سے بھی رابطے میں ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ذکاء اشرف سے وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ملاقات کرچکے ہیں۔