بھارتی ڈراما “CID” کی اداکارہ پر تشدد، ماں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے شہرہ آفاق ٹی وی ڈراما سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ میں انسپکٹر تاشا کمار کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ویشنوی دھنراج نے اہلخانہ کی طرف سے بدترین نشانہ بننے کے بعد اپنی ماں اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ وشنوی دھنراج نے حال ہی میں اپنے اہلخانہ پر ان کے ساتھ بدسلوکی اور بدترین تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اداکارہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی تھیں۔
وشنوی دھنراج نے پولیس اسٹیشن سے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں کاشمیرا پولیس اسٹیشن میں ہوں، مجھے مدد کی ضرورت ہے، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا ہے، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں میڈیا، نیوز چینلز اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔وشنوی دھنراج کے ویڈیو بیان کے بعد پولیس نے اداکارہ کی ماں اور بھائی کے خلاف ناقابل شناخت مقدمہ درج کرلیا ہے، ناقابل شناخت کیس میں، پولیس اس وقت تک تفتیش شروع نہیں کر سکتی یا گرفتاری نہیں کر سکتی جب تک کہ اس کے لیے عدالتی حکم نہ ہو۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنے رپورٹ میں بتایا تھا کہ ویشنوی دھنراج کے اہلخانہ نے اُنہیں گھر میں یرغمال بنایا ہوا تھا، اہلخانہ نے اُن کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا، اداکارہ کو گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی۔
یاد رہے کہ ویشنوی دھنراج نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2008 میں مقبول بھارتی ڈراما “کسوٹی زندگی کی” میں مختصر کردار سے کیا تھا، اُنہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں “سی آئی ڈی”، “کرم اپنا اپنا”، “نہ آنا اس دیس لاڈو”، “پرورش کچھ کھٹی کچھ میٹھی”، “مدھوبالا اِک عشق اِک جنون” اور “کرائم پٹرول” سمیت دیگر ڈرامے اور ٹی وی شوز شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by IWMBuzz (@iwmbuzz)