پشاور(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی . پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی .
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی . آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی . انہوں نے پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی ہدایات بھی دیں .